تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

جنوبی وزیرستان کے انگور اڈہ سیکٹر میں فائرنگ کا تبادلہ، افغان پوسٹوں پر جوابی کارروائی کا دعویٰ

جنوبی وزیرستان (ویب نیوز) ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق انگور اڈہ کے سرحدی علاقے میں افغان سرحدی چوکیوں سے پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی، جس کا سیکیورٹی فورسز نے جواب دیا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ جوابی کارروائی کے دوران افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد افغان طالبان اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر چلے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاکستانی سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔