اسلام آباد (ویب نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ماضی میں بھی اختلافات رہے، تاہم معاملات کبھی اس سطح تک نہیں پہنچے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 برس کے دوران کرپشن بڑھنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی بڑی رقوم مبینہ طور پر ذاتی جیبوں میں جاتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کئی گروپ ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات رکھتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کے اچھے مراسم ہیں اور وہ فوری ردعمل نہیں دینا چاہتے تھے۔
