کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان میڈیا فورم کے صدر قیوم بلوچ اور سیکرٹری جنرل میر اللہ داد رند نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کے حصول اور صحافتی مسائل کے حل کے لیے اتحاد، باہمی احترام اور تمام تنظیموں کو برابری کی بنیاد پر ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی حلقوں میں اجارہ داری، گروہ بندی اور ایک دوسرے کو کمتر سمجھنے کے رجحانات اجتماعی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اختلافِ رائے جمہوری عمل ہے، تاہم اسے ذاتی مخالفت اور تقسیم کا ذریعہ بنانے کے بجائے مشاورت سے حل کیا جانا چاہیے۔ رہنماؤں نے کہا کہ معاشی مشکلات، عدم تحفظ اور پیشہ ورانہ مسائل کا مقابلہ مشترکہ جدوجہد ہی سے ممکن ہے۔
