تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

کوئٹہ میں گیس کا استعمال صفر، بل 44 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ میں ایک خالی مکان کا گیس استعمال صفر یونٹ ظاہر ہونے کے باوجود 44 لاکھ روپے سے زائد کا بل جاری کردیا گیا۔ متاثرہ صارف کے مطابق مکان خالی ہے اور وہاں گیس استعمال نہیں ہوئی، تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک ماہ کا بھاری بل بھیج دیا۔ شہری نے کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹر ریڈنگ اور بلنگ کی فوری جانچ کرکے غلطی کی صورت میں بل درست کیا جائے۔ شہریوں نے بھی اس غیر معمولی بل پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی سے وضاحت طلب کی ہے۔