تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

پاکستان کے دس بڑے گیس فیلڈز میں 10.605 ٹریلین مکعب فٹ قابلِ بازیافت ذخائر موجود

اسلام آباد (ویب نیوز) پٹرولیم ڈویژن کے قومی اسمبلی میں پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2026 تک پاکستان کے دس بڑے گیس فیلڈز میں 10.605 ٹریلین مکعب فٹ قابلِ بازیافت ذخائر باقی تھے، جبکہ دس بڑے آئل فیلڈز میں خام تیل کے 10 کروڑ 50 لاکھ بیرل ذخائر موجود تھے۔ ماری ایچ آر ایل گیس فیلڈ میں سب سے زیادہ 2.777 ٹریلین مکعب فٹ اور ڈیرہ بگٹی کے اچ فیلڈ میں 2.551 ٹریلین مکعب فٹ ذخائر بتائے گئے ہیں۔ سوئی گیس فیلڈ میں 621 ارب مکعب فٹ ذخائر باقی ہیں۔ دستاویز کے مطابق مالی سال 2025-26 میں 58 نئے تلاش اور ترقیاتی کنویں کھودنے کا کام شروع ہوا، جن کے نتیجے میں تیل و گیس کی 18 دریافتیں ہوئیں۔ اسی عرصے میں ملکی نظام میں روزانہ تقریباً 30 کروڑ مکعب فٹ قدرتی گیس اور 16 ہزار بیرل خام تیل کی اضافی پیداوار شامل کی گئی۔