حب (ویب نیوز) حب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو دو، دو گولیاں ماری گئیں۔ ہسپتال ذرائع نے مقتولین کی شناخت اسد بندیجہ اور اصغر کے ناموں سے کی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
