تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

قلعہ عبداللہ میں بدامنی اور لاقانونیت عروج پر، ضلعی ہیڈکوارٹر کی منتقلی جرائم میں اضافے کی وجہ ہے، افغان قومی موومنٹ

کوئٹہ (ویب نیوز) افغان قومی موومنٹ نے قلعہ عبداللہ کے علاقے تنگ مسے زی میں ایک قبائلی شخصیت کے گھر پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور انتظامی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جماعت کے صوبائی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر قلعہ عبداللہ سے جنگل پیر علی زئی منتقل کرنے کے بعد انتظامی امور متاثر اور جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ بیان میں رہزنی، قتل و غارت، قبائلی دشمنیوں، منشیات فروشی اور مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پر اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا۔ جماعت نے اعلیٰ حکام سے امن و امان کی بحالی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور ہیڈکوارٹر کی منتقلی سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔