کوئٹہ (ویب نیوز) ٹینکروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنی ٹینکر ٹریکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی خام تیل کے 20 لاکھ بیرل پر مشتمل ایک کھیپ ساڑھے تین ماہ سمندر میں رہنے کے بعد چین پہنچ گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے ایران سے منسلک ایک ٹینکر کے چینی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 16 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا تیل برآمد کیا۔
