کوئٹہ (ویب نیوز) ایران کی وزارت خارجہ نے برطانیہ کی بحریہ اور شاہی فضائیہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی سکس کو مخالف گروہوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی قرارداد اور برطانیہ کے اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ تہران نے اس اقدام کو جوابی کارروائی کے قانون اور قومی سلامتی کے تحفظ سے منسوب کیا ہے، جبکہ جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ برطانیہ کے فوجی تعاون کو بھی اس فیصلے کی وجہ قرار دیا ہے۔
