کوئٹہ (ویب نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کے لیے پُرامید ہے، تاہم کسی بھی بدترین صورت حال سے نمٹنے کی تیاری بھی کر رہا ہے۔ بحرین میں منامہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے کے مفاد میں جنگ کا ایک اور دور نہیں، اس لیے سفارتی پیش رفت ضروری ہے۔ ان کے مطابق قطر کے ثالثوں نے تہران میں ایرانی حکام سے مذاکرات کیے، جبکہ رابطوں کا سلسلہ ابوظبی میں بھی جاری رہا۔ دوسری جانب ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے فوجی کمانڈروں کو کسی بھی خطرے کا فوری اور جغرافیائی حدود کی پابندی کے بغیر جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔
