کوئٹہ (ویب نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر قطر کی ثالثی میں مشاورت جاری ہے، تاہم حتمی پیش رفت امریکہ کی جانب سے ایرانی تجاویز اور سوالات کے جواب پر منحصر ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عراقچی نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ تہران اپنی پہلے سے اعلان کردہ سات شرائط پر قائم ہے اور امریکی ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دورے کے دوران امریکی حکام سے براہ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دی گئی ابتدائی سات روزہ مہلت اب کم ہو کر دو دن رہ گئی ہے۔
