مقامی ۲۲ مئی ۲۰۲۶

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل

*کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرتے ہوئے حتمی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔ الیکشن حکام کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو میں مجموعی طور پر 222 شہری یونین کونسلز اور 750 وارڈز قائم کیے گئے ہیں جن میں تکتو میں 59 یونین کونسلز، زرغون میں 60، چلتن میں 54 جبکہ سریاب میں 49 یونین کونسلز شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل وفاقی آئینی عدالت اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق شفاف اور قانونی طریقہ کار کے تحت مکمل کیا گیا تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد منصفانہ اور مؤثر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔