بولان(یو این اے)کچھی کے علاقے حاجی شہر بالاناڑی کے علاقے ڈنگڑا کے مقام پر پولیس نے بہادری سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر لوٹ مار کی کوشش ناکام بنا دی فائرنگ کے شدید تبادلے میں مشہور زمانہ سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس کے مطابق حاجی شہر بالاناڑی کے علاقے ڈنگڑا کے مقام پر مسلح ڈاکوں نے قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او حاجی شہر مقبول جمالی اپنی پولیس ٹیم اور سی آئی اے اہلکاروں کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے پولیس اور ڈاکوں کے درمیان دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا پولیس کی مثر اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب مشہور زمانہ ڈاکو ذوالفقار ولد امام دین عرف ذوالفو ابڑو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی شدید زخمی باقی ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو اٹھا کر فصلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعے کے فورا بعد حاجی شہر پولیس اور سی آئی اے (CIA) کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے زخمی ڈاکو اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اور تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔
