مقامی ۱۹ مئی ۲۰۲۶

عید قربان پر لاک ڈان کے خاتمے پر صرافہ برادری کا حکومت سے اظہارِ تشکر، بابر یوسفزئی کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں، سردار علی رضا یوسفزئی

کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) صوبائی جنرل سیکریٹری بلوچستان صرافہ ایسوسی ایشن سردار علی رضا یوسفزئی نے معاون برائے وزارت داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر یوسفزئی کی ذاتی اور مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں صرافہ برادری اور تاجروں کو عید الاضحی (عیدِ قرباں) کے پر مسرت موقع پر لاک ڈان ختم کرنے کی صورت میں ایک بہترین تحفہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تاجر دوست فیصلے پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے بھی انتہائی شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومتِ بلوچستان مقررہ مدت کے بعد بھی لاک ڈان جیسی تجاویز پر نظر ثانی کرے گی، جبکہ صرافہ برادری کی طرف سے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں سردار علی رضا یوسفزئی نے کہا کہ ہم معاون برائے وزارت داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے خاص طور پر مشکور ہیں جنہوں نے تاجر برادری کی گزارشات اور معاشی مشکلات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے عید کے موقع پر لاک ڈان میں نرمی اور خاتمے کے احکامات جاری کروائے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان شا اللہ عید قربان کے اس مبارک موقع پر صرافہ برادری اور تمام تاجر حضرات مارکیٹوں میں امن و امان اور سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے طور پر اقدامات کو مزید بہتر بنائیں گے تاکہ اس مشکل وقت میں جو ذمہ داریاں بطور تاجر ہم پر لاگو ہوتی ہیں، ان میں ہرگز کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور ملک کے ذمہ دار شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا جائے۔