مقامی ۱۷ مئی ۲۰۲۶

کوئٹہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 35 سے زائد دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداقت انٹرنیشنل)کوئٹہ میں منگلہ زرغون غر کے علاقے میں 13 مئی سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 35 سے زائد خوارج ہلاک اور تین اہم کمانڈرز گرفتار کر لیے گئے، معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اور کیمپس تباہ کر دیے گئے جبکہ گرفتار کمانڈرز سے اہم معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور مزید کارروائیاں جاری ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن بلوچستان اور پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ریاستی کارروائیاں جاری رہیں گی۔