مقامی ۱۷ مئی ۲۰۲۶

پیپلز پارٹی بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے,عبید گورگیج

کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل)میر عبید گورگیج نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بلوچستان میں ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ دورہ کوئٹہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرکے عوام کے دل جیت لیے اور ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مثر اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ میر عبید گورگیج نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کارکنوں اور عوام میں گھل مل جانے کا انداز ان کی والدہ دخترِ پاکستان شہید بینظیر بھٹو کی یاد تازہ کرگیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو ہمیشہ عوام کے درمیان رہتی تھیں اور بلاول بھٹو بھی اسی سیاسی وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان قیادت کے طور پر ملک اور خصوصا بلوچستان کے عوام کی امید بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق کی مضبوطی کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کیلئے خوشحالی اور بہتری کا ذریعہ ثابت ہوں گے۔