پاکستان ۲۴ ستمبر ۲۰۲۶

ژوب، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ 25 اور 26 ستمبر کو مکمل بند رہے گی

کوئٹہ(ویب نیوز) ضلعی انتظامیہ شیرانی نے تمام مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ 25 اور 26 ستمبر کو ژوب، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر سفر سے گریز کریں۔ انتظامیہ کے مطابق دہانہ سر کے مقام پر پہاڑ گرنے کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اور ضروری کام شروع کیا جا رہا ہے، جس کے باعث مذکورہ شاہراہ دونوں دن مکمل طور پر بند رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ ان دو دنوں کے دوران مذکورہ روٹ پر سفر نہ کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔