کوئٹہ(ویب نیوز) ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران پاکستانی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹیں نشانہ بنیں جبکہ 14 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
