نصیرآباد (ویب نیوز): نصیرآباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 21 روز قبل اغوا ہونے والی جویو برادری سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو ضلع جھل مگسی سے نومولود بچی سمیت بحفاظت بازیاب کر لیا، جبکہ دو مبینہ اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مغویہ نے اغوا کے دوران بچی کو جنم دیا تھا۔ کارروائی ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نصیرآباد کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے اور بابا کوٹ پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ مغویہ کے اہل خانہ نے کامیاب کارروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
