کوئٹہ(ویب نیوز) نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کا تحفظ ناگزیر ہے اور نئے صوبوں کے قیام کی تجویز ترک کر دی جانی چاہیے۔ کوئٹہ میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل اسلام آباد میں واضح انداز میں اٹھائے گئے ہیں اور اگر تجاویز پر عمل کیا جائے تو صوبے کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ 1973 کا آئین، 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، جبکہ بلوچستان میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لیے بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے تاکہ عوامی مسائل مؤثر انداز میں حل ہو سکیں۔
