کوئٹہ (ویب نیوز) نیشنل پارٹی نے ہنہ اوڑک میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پارٹی نے ہنہ اوڑک کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
