مقامی ۵ جولائی ۲۰۲۶

ہنہ اوڑک حملے میں نوجوان جاں بحق، حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ہنہ اوڑک کے علاقے کلی بیری میں مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں نوجوان نقیب اللہ جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ بروقت حکومتی کارروائی نہ ہونے کے باعث مقامی لوگوں کو اپنی حفاظت کے لیے خود مزاحمت کرنا پڑی۔ پارٹی نے واقعے کی شفاف تحقیقات، ذمہ دار عناصر کی گرفتاری، غفلت برتنے والے حکام کے خلاف کارروائی اور متاثرہ علاقے میں مؤثر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا۔