کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی، صوبائی کنوینر مولانا قاری مہراللہ، مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی حیات اللہ کاکڑ، صوبائی محتسب مولانا نیاز محمد اور دیگر رہنماؤں نے ہنہ اوڑک اور زیارت سانحات کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقادر لونی نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ امن کے قیام، اغوا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر عملی اقدامات کیے جائیں اور متاثرین کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔
