ہرنائی (ویب نیوز) ضلع ہرنائی کے علاقے طور خام تنگی میں بارودی دھماکے کے نتیجے میں ایک رابطہ پل تباہ ہوگیا، جس سے علاقے کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے پل کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کر دیا ہے جبکہ نقصان کا تخمینہ لگانے اور مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
