مقامی ۱۳ مئی ۲۰۲۶

ہائی کورٹ کے فیصلے اور احکامات کے باوجود ملازمت سے نکال دیاگیا‘ خیر اللہ

کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز )کوئٹہ کے رہائشی خیر اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے اور احکامات کے باوجود ملازمت سے نکال دیاگیا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیکر ملازمت بحال کرایا جائے‘ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ میرا زمین کا رقبہ28450فٹ ہے جو موضع چوکی تپہ درانی‘ تحصیل صدر ضلع کوئٹہ میں واقع ہے میرے زمین پر سوئی گیس نے پائپ لائن گزاری اور میرے ساتھ ملازمت دینے کا وعدہ کیا کیونکہ زمین میرا تھا اور میرا حق بھی ہے انہوں نے اپنے حق کے حصول کے لیے ہائی کورٹ میں کیس 2018/1089.NoCPدائر کیا تھا جس کا فیصلہ مکمل طور پر میرے حق میں آچکا ہے معزز عدالت کے احکامات کے مطابق جس کی زمین ہے ملازمت کا حق بھی صرف اور صرف اسی کو دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ اس سے قبل سوئی گے سکمپنی کی جانب سے باقاعدہ اپوائٹمنٹ لیٹر جاری کیاگیا اور ملازمت دی گئی لیکن بعد ازاں ناجائز طریقے سے ملازمت واپس لے لی گئی انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان‘ کورکمانڈر بلوچستان اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے پرزوراستدعا کرتے ہوئے کہاکہ سنگین معاملے پر فوری غور فرمائیں اور مجھے انصاف فراہم کیا جائےؒ۔