کوئٹہ (صداقت انٹرنیشنل)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن، تیز تر ترقی اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ صحت، تعلیم، صاف پانی اور سڑکوں سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے جبکہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بہتر ماحول کیلئے اقدامات جاری ہیں اور فنی و تکنیکی تعلیم کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوان ہنر مند بن کر ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔
