مقامی ۶ جولائی ۲۰۲۶

گوادر میں پولیس آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک، ساتھی فرار

گوادر (ویب نیوز)گوادر میں پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھیننے کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عدنان ولد ظہور نے دورانِ تفتیش اسلحے کے خفیہ ذخیرے اور اپنے ساتھیوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی، جس پر ایس ایس پی گوادر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کی۔ موقع پر پہلے سے موجود مسلح افراد نے پولیس پر شدید فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے مؤثر کارروائی کی۔ آپریشن کے بعد ایک حملہ آور عبداللہ ولد عبدالصمد ہلاک پایا گیا جبکہ چھینے گئے دو ایس ایم جیز، ایک .223 بور رائفل، چار میگزین اور 120 کارتوس برآمد کر لیے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا۔