گوادر (ویب نیوز) گوادر کے علاقے پانوان اور گنز کے درمیان سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال جیونی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دو افراد کی شناخت شاہ بخش اور پیری عیسیٰ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تین لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات اور مقتولین کی شناخت کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
