مقامی ۲۰ اگست ۲۰۲۶

گوادر میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی، 9 افراد گرفتار

گوادر(ویب نیوز) گوادر پولیس نے شہریوں کی شکایات پر گوادر شہر کے مولا بند علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی سہولت کاری اور ان میں ملوث ہونے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار افراد کو مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے انتظام اور سہولت کاری میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جبکہ دو دیگر افراد کو ان سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران تین خواتین کو بھی تحویل میں لیا گیا، جنہیں مبینہ طور پر جسم فروشی کے لیے شہدادکوٹ، کراچی اور رحیم یار خان سے گوادر لایا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔