مقامی ۵ ستمبر ۲۰۲۶

کھاد کی بندش سے کروڑوں کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، سات ستمبر تک رسائی نہ دی گئی تو آٹھ ستمبر کو قومی شاہراہ بلاک کر دیں گے

خضدار (وېب نیوز)جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالوہاب غلامانی نے کہا ہے کہ یوریا کھاد کی بندش اور جائز طریقے سے زمینداروں کو عدم فراہمی کی وجہ سے زمینداروں کے کاٹن سمیت کروڑوں کے دیگر فصلات تباہ ھو رہے ہیں سات ستمبر تک یوریا کھاد تک زمینداروں کی رسائی ممکن نہیں بنائی گئی تو آٹھ ستمبر سے قومی شاہراہ غیر معینہ مدت تک بلاک کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کے علاوہ نال زہری وڈھ وہیر زیدی فیروزآباد سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے زمینداروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی عبدالوہاب غلامانی کا کہنا تھا کہ اگست سے پہلے زمینداروں کے لئے زرعی کھاد یوریا کو بند کر دیا گیا گزشتہ دنوں زمینداروں کی ضلعی انتظامیہ سے بات ھوئی ہمیں یقین دھانی کرائی گئی کے آگست کے آخر میں یوریا کھاد کا مسئلہ حل ھو جائے گا مگر انتظامیہ کی یقین دھانی غیر موثر ہو گئی اور یوریا کھاد پر ظاہری پابندی تاحال جاری ہے جبکہ ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ یہی کھاد فروش بلیک میں یوریا کھاد آٹھ سے دس ہزار روپے میں چوری چھپے فروخت کر رہے ہیں یوریا کھاد کی قانونی طریقے سے عدم فراہمی کے باعث زمینداروں کی کروڑوں روپے کی کھڑی فصلیں تباہ ھو رہی ہے بلوچستان خصوصا ضلع خضدار کی کاٹن کی ملکی سطح پر بڑی مانگ ہے یہاں زمینداروں نے ہزاروں ایکڑ زمین پر کاٹن کاشت کی ہے مگر یوریا کھاد کی عدم دستیابی وجہ سے پورے کاٹن کا فصل تباہ ھو رھا ہے حکومت کو اگر کھاد کے حوالے سے کوئی خدشہ ہے تو زمینداروں کو کھاد ڈیلر کے زریعے رجسٹرڈ کرکے اس کے زرعی فصلات کے مطابق یوریا کھاد دی جائے زمینداروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سات ستمبر تک زمینداروں کی یوریا کھاد تک رسائی ممکن نہیں بنائی گئی تو آٹھ ستمبر کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک کے لئے بلاک کہا جائے گا۔