مقامی ۱۶ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ، بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی جاں بحق

کوئٹہ(ویب نیوز) مشرقی بائی پاس کے علاقے بابا جان ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان گھریلو تنازع شدت اختیار کر گیا جس پر بڑے بھائی نے طیش میں آ کر گولی چلا دی۔ چھوٹا بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔