کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل) کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنجپائی اور نوحصار میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن دہشت گرد عناصر کے خلاف کیا گیا، جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
