کوئٹہ (ویب نیوز): کوئٹہ کے علاقے غلزئی روڈ میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، جبکہ مبینہ مسلح ملزم فائرنگ کے بعد ایک پلازے میں محصور ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ہو چکی ہے اور اسے گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
