مقامی ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ: پٹیل روڈ پر دھماکا، چار افراد زخمی

کوئٹہ (ویب نیوز)کوئٹہ کے علاقے پٹیل روڈ پر یاسین ہسپتال کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زبیر احمد ولد حاجی عبداللہ جان سکنہ شالدرہ مدرسہ روڈ، وزیر ولد سردار محمد سکنہ مدرسہ روڈ، عبدالرشید ولد حاجی غازی سکنہ موسیٰ کالونی سریاب روڈ اور ابرار ولد حافظ عبدالرزاق سکنہ موسیٰ کالونی سریاب روڈ شامل ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور دھماکے کی نوعیت اور اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔