مقامی ۱۲ اگست ۲۰۲۶

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ بحال، تربت اور گوادر۔کراچی بس سروس تین روز معطل رہے گی

کوئٹہ(ویب نیوز)کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے، تاہم ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق 13، 14 اور 15 اگست کو کراچی اور تربت و گوادر کے درمیان دونوں طرف چلنے والی بس سروس تین روز کے لیے معطل رہے گی اور متعلقہ بس ٹرمینلز بھی بند رہیں گے۔ بس ٹرانسپورٹ یونین کے ذرائع کے مطابق ان تین دنوں کے دوران کراچی سے تربت اور گوادر جبکہ تربت اور گوادر سے کراچی کے لیے کوئی بس سروس نہیں چلے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اگست سے بس سروس اور ٹرمینلز معمول کے مطابق دوبارہ کھول دیے جائیں گے اور سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔