کوئٹہ(ویب نیوز)امداد چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے بعد دونوں افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئیں، جہاں ایک کی شناخت 25 سالہ پیر بخش ولد الٰہی بخش کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
