کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ شہر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں افغان صوبے قندھار کے سابق مقامی کمانڈر حاجی ورور اچکزئی جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حاجی ورور اچکزئی افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان منتقل ہوکر کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ کی وجوہات اور حملہ آوروں سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
