کوئٹہ (ویب نیوز): کوئٹہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کیے جانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا کی تصدیقی کارروائی کے دوران ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث بینکاری، سفری دستاویزات، سرکاری امور اور دیگر روزمرہ معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا فوری طور پر صورتحال کی وضاحت کرے اور جائز شہریوں کے شناختی کارڈز جلد بحال کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
