کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 650 روپے جبکہ 12 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 7 ہزار 800 روپے تک فروخت ہونے لگا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق ایران سے منسلک سرحدی راستوں کی بندش اور سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو قیمت ایک ہزار سے 1200 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ قدرتی گیس کے کم پریشر اور سردی کے باعث ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، تاہم مہنگائی نے گھریلو صارفین، رکشہ ڈرائیوروں، ہوٹلوں اور تندوروں کے اخراجات بڑھا دیے ہیں۔ شہریوں اور ڈیلرز نے حکومت سے سپلائی بحال کرنے، قیمتوں کی نگرانی اور مصنوعی قلت و ناجائز منافع خوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
