مقامی ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ میں ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 14 مبینہ ایجنٹس گرفتار

کوئٹہ (ویب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کوئٹہ میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق گرفتار افراد مبینہ طور پر نادرا، سوئی سدرن گیس، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق معاملات میں برتھ سرٹیفکیٹس، شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے سہولت کاری فراہم کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور امید ہے کہ تحقیقات کے دوران ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر مبینہ افراد کا بھی سراغ لگا لیا جائے گا۔