مقامی ۱۲ اگست ۲۰۲۶

کوئٹہ/منگچر: سکیورٹی وجوہات کے باعث منگچر بازار 19 روز سے بند، کاروبار اور معمولات زندگی متاثر

کوئٹہ/منگچر(ویب نیوز)منگچر بازار سکیورٹی وجوہات کے باعث گزشتہ 19 روز سے مکمل طور پر بند ہے، جس کے باعث شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد اپنے خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے باعث بازار بند کیا گیا تھا، تاہم 19 روز گزرنے کے باوجود بازار دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منگچر وزیر داخلہ کا آبائی علاقہ ہے، لیکن اس کے باوجود بازار کی طویل بندش پر سرداروں، میر صاحبان، قبائلی عمائدین اور عوامی نمائندوں کی خاموشی تشویش کا باعث ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ حکام فوری طور پر صورتحال کا سنجیدہ جائزہ لیں، عوامی مشکلات دور کریں اور سکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بازار جلد از جلد کھولنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ عوام کے مطابق اگر بازار مزید بند رہا تو غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔