مقامی ۹ اگست ۲۰۲۶

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر مرغی کی دکان میں مسلح ڈکیتی، لاکھوں روپے اور موبائل فون لوٹ لیے گئے

کوئٹہ(ویب نیوز)کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس گنج کے علاقے میں پانچ مسلح ڈاکو مرغی کی ایک دکان میں داخل ہوئے، دکاندار کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور اس سے لاکھوں روپے نقدی اور تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں میں تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔