مقامی ۱۰ اگست ۲۰۲۶

کوئٹہ: مسلح افراد نے ایگل اسکواڈ اہلکاروں کو یرغمال بنا کر اسلحہ چھین لیا

کوئٹہ (ویب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ شب قمبرانی روڈ پر مسلح افراد نے پولیس کے ایگل اسکواڈ اہلکاروں کو مبینہ طور پر یرغمال بنا کر ان کا سرکاری اسلحہ چھین لیا۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کے ہاتھ باندھ دیے اور انہیں کچھ دیر تک اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد سرکاری اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے دوران فائرنگ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔