مقامی ۱۴ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ سول ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی دھرنا دسویں روز میں داخل، طبی سروسز شدید متاثر

کوئٹہ (ویب نیوز) سول ہسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنا اتوار کو دسویں روز بھی جاری رہا، جس کے باعث او پی ڈی، مختلف وارڈز اور دیگر طبی شعبوں کی خدمات شدید متاثر ہو گئی ہیں۔ احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر کی منظوری، ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی، سکیورٹی اور دیگر انتظامی مسائل کے حل تک دھرنا جاری رہے گا۔ ان کے مطابق حکومت نے بارہا توجہ دلانے کے باوجود مطالبات پر سنجیدگی نہیں دکھائی، جس کے باعث احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ دوسری جانب ہسپتال میں روزانہ آنے والے سینکڑوں مریض اور ان کے اہلخانہ علاج معالجے میں تاخیر اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔