کوئٹہ(ویب نیوز) تھانہ خالق شہید کی حدود میں ایک افسوسناک واقعے میں کھیلتے ہوئے بچوں پر خستہ حال دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹایا اور زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 15 سالہ زبیر اور 10 سالہ عمر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
