کوئٹہ(ویب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ملک اور خصوصاً بلوچستان کی سیاسی و انتظامی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر ایسی پالیسیاں نافذ کی جا رہی ہیں جو مارشل لا دور کی یاد دلاتی ہیں، جہاں سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور پرامن احتجاج بھی محدود کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مختلف واقعات، بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، سرکاری ملازمین کے مسائل اور دیگر امور پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جمہوری آزادیوں کو بحال کیا جائے اور سیاسی عمل کو کھل کر کام کرنے دیا جائے۔
