کوئٹہ(ویب نیوز)ایران میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی اور ان کا ایک بھتیجا شامل ہیں۔ دلخراش واقعے کے باعث جاں بحق افراد کے خاندانوں اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔ اہل علاقہ اور عزیز و اقارب نے نوجوانوں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔
