مقامی ۲۰ مئی ۲۰۲۶

کالعدم شدت پسندوں کی مبینہ آڈیو وائرل، آصف محسود کو نہ چھیڑنے کی ہدایت

کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) کالعدم شدت پسندوں کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی آصف محسود کو نہ چھیڑنے اور انہیں جانے دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔وائرل آڈیو میں مبینہ طور پر دہشت گرد کمانڈر بادشاہ اور راکٹی کے درمیان گفتگو سنائی دے رہی ہے۔ گفتگو میں کہا گیا کہ آصف محسود کے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہوئی تھی اور انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔مبینہ آڈیو میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا گیا اور اس معاملے پر معذرت کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔دوسری جانب آصف محسود نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ان افراد سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ انہیں جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کی گفتگو انٹرسیپٹ ہوئی ہے تو اس سے ان کا کوئی واسطہ نہیں۔آصف محسود نے مزید کہا کہ وہ صرف اپنے علاقے وزیرستان گئے تھے اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ آڈیو درست ہے یا نہیں۔