تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

ژوب اور شیرانی میں انٹرنیٹ کی طویل بندش کے خلاف طلبہ تنظیموں کی احتجاجی ریلی

ژوب (ویب نیوز) ژوب اور شیرانی میں گزشتہ ایک ماہ سے انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف طلبہ تنظیموں نے ڈگری کالج ژوب سے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا کلیوال شہید کمال خان چوک پہنچے، جہاں آل پارٹیز ژوب کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ طلبہ اور سیاسی تنظیموں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے تعلیمی، معاشی اور سماجی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ژوب اور شیرانی میں انٹرنیٹ سروس فوری بحال کی جائے۔