ژوب (ویب نیوز): ژوب اور لورالائی کے سرحدی علاقے ژڑہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملک کریم کبزئی اور شاہ فیصل چرمئی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
